ETV Bharat / state

سرینگر– جموں قومی شاہراہ پر رامسو میں سڑک ڈھہ جانے سے ٹریفک بند

Traffic Update Srinagar Jammu NHW ٹریفک حکام نے بتایا کہ ہنگی رامسو میں سڑک کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک کی نقل وحمل روک دی گئی ہے

srinagar jammu national highway Traffic closed due to road collapse at Ramsu
سرینگر– جموں قومی شاہراہ پر رامسو میں سڑک ڈھہ جانے سے ٹریفک بند
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 24, 2023, 5:13 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر رامسو میں سڑک کا ایک حصہ ڈھہ جانے کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ ہنگی رامسو میں سڑک کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک کی نقل وحمل روک دی گئی ہے۔انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ قومی شاہراہ پر سفر کرنے کے لئے ٹریفک کنٹرول یونٹوں کے ساتھ رابطہ کریں۔

وہیں ٹریفک حکام نے سماجی رابطہ سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ" شاہراہ کو بحال کرنے کے لیے کام شروع کیا گیا ہے۔" ادھر زوجیلا پر تازہ برف باری کے نتیجے میں سرینگر – لیہہ شاہراہ پر ہفتے سے ٹریفک بند ہے،تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک جاری ہے۔

مزید پڑھیں:

۔قابل ذکر ہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہونے سے جموں و کشمیر کے لوگوں کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ کے بند ہوتے ہی جہاں بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی اچانک قلت پیدا ہوجاتی ہے وہیں گراں بازاری بھی آسمان چھونے لگتی ہے۔ٹریفک بحال ہونے کے بعد لوگوں نے چین کی سانس لی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.