ضلع رام بن کےسب ڈویژن گول کے صدر بازار میں محکمہ بیکن کی جانب سے سڑک بنائی گئی ہے مگر نالی نہ ہونے کی وجہ سے مقامی دکانداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بیکن محکمہ نے یہاں پر کروڑوں روپیہ خرچ کرنے کے باوجود بھی نالی بنانے میں ناکام ثابت ہورہا ہے اس سلسلے میں آج یہاں کے مقامی دکانداروں اور رہائش پذیر لوگوں نے سڑک پر آکر احتجاج درج کیا اور کہا کہ کئی بار ہم نے بیکن محکمہ اور یہاں کی انتظامیہ کو اس بارے میں آگاہ کیا۔
مگر کوئی بھی سنوائی نہیں ہوئی انہوں نے کہا اگر نالی کو جلدی بحال نہیں کیا گیا تو بیکن کے خلاف زور دار احتجاج کیا جائے گا۔