ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: رامبن میں ووٹنگ کی شرح 66.23 فیصد - ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات

ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ضلع رامبن کے بلاک بانہال اے اور بانہال بی میں مجموعی طور پر ووٹنگ کی شرح 66.23 فصید درج کی گئی ہے۔

2nd phase ddc election 66.23 tournout in Ramban district
ڈی ڈی سی انتخابات: رامبن میں ووٹنگ کی شرح 66.23 فیصد
author img

By

Published : Dec 1, 2020, 5:26 PM IST

جموں کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے دوسرے مرحلے کی دو نشستوں پر ووٹنگ کافی پرامن اور سخت سیکورٹی انتظامات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

رامبن کے دونوں بلاک بانہال اے اور بانہال بی میں مجموعی طور پر ووٹنگ کی شرح 66.23 فصید درج کی گئی ہے۔ وہیں دونوں بلاکوں کے لیے کل 80 پولنگ مراکز قائم کیے گیے تھے جن میں بانہال اے میں 46 اور بانہال بی میں 34 پولنگ مراکز قائم کیے گئے تھے۔

بانہال اے میں 9799 ووٹ پول کیے گئے جبکہ بانہال بی میں 8912 ووٹ پول ہوئے، واضح رہے کہ بانہال اے خواتین کے لیے مخصوص سیٹ تھی جہاں سے آٹھ خواتین انتخابی میدان میں تھیں جبکہ بانہال بی میں 7 امیدواروں تھے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت 43 حلقوں میں ووٹنگ کا عمل آج صبح سات بجے سے شروع ہو کر دو بجے تک جاری رہا۔

وہیں دوپہر 1 بجے تک ووٹنگ کی شرح 40.31 درج کی گئی۔ کشمیر صوبے میں ووٹنگ کی شرح 27.84 رہی جبکہ جموں صوبے میں 54.10 فیصد رپورٹ کی گئی۔

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات پہلی مرتبہ منعقد کیے جارہے ہیں جو کہ آٹھ مرحلوں میں انجام دیے جائنگے اور نتائج کا اعلان 22 دسمبر کو ہگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.