ETV Bharat / state

بانہال میں میڈیکل کیمپ کا اہتمام - etv bharat

کیمپ میں تقریباً 300 مریضوں کی طبی جانچ کی گئی اور ان میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔ اس کیمپ کے ذریعے روشنی فاؤنڈیشن نے لوگوں کو مرکز کی آیوشمان بھارت اور پردھان منتری جن اروگیہ یوجنا اسکیم سے استفادہ کی اپیل کی۔

بانہال میں میڈیکل کیمپ کا اہتمام
بانہال میں میڈیکل کیمپ کا اہتمام
author img

By

Published : Mar 19, 2021, 10:10 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ضلع رامبن کے سب ڈویژن بانہال کے چریل میں روشنی فاؤنڈیشن (این جی او) نے محکمہ آیوش کے اشتراک سے بیداری و مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔

آیوش ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کورونا وبا کے دوران ضلع رامبن کے مخلتف علاقوں میں لوگوں کی قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے ادویات تقسیم کی گئیں۔

روشنی فاونڈیشن ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو ضلع رامبن میں غریب، مفلس، ضرورت مند لوگوں اور بچوں تک مرکزی حکومت کی اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔

بانہال میں میڈیکل کیمپ کا اہتمام

اس پروگرام میں تقریباً 300 مریضوں کی طبی جانچ کی گئی اور ان میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔ اس کیمپ کے ذریعے روشنی فاونڈیشن نے لوگوں کو مرکز کی آیوشمان بھارت، پردھان منتری جن اروگیہ یوجنا اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔ عوام نے محکمہ آیوش سے منسلک طبی عملہ اور روشنی فاؤنڈیشن کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔

اس دوران ڈاکٹر بلال بخاری (میڈیکل آفیسر ہیلتھ ویلنس سینٹر) نے لوگوں میں کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں جانکاری دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.