جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کی تحصیل دچھن کے ہنزل گاؤں میں گزشتہ شب بادل پھٹنے سے سات افراد ہلاک جب کہ درجنوں لوگوں کے لاپتہ ہونے کے بعد خطہ چناب کے تینوں اضلاع کشتواڑ، ڈوڈہ اور رامبن میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
رامبن میں دریائے چناب خطرہ کے نشانات سے اوپر بہہ رہا ہے۔ انتظامیہ نے ایس ڈی آر ایف، پولیس اور سیول کیو آر ٹی کو تعنیات کیا ہے۔ اس کے علاوہ مجسٹریٹ کو نگرانی کے لیے تعنیات کیا گیا ہے اور لوگوں کو دریائے چناب کے کنارے سے دور رہنے کی صلاح دی گئی ہے۔ شہریوں کو باخبر کرنے کے لیے لوڈ اسپیکر سے اعلان کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ خطہ چناب میں گزشتہ شب سے موسلادھار بارش ہورہی ہے اور دریائے چناب نے خطرناک شکل اختیار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر کے بیشتر مقامات پر گذشتہ شب سے بارش کا سلسلہ شروع
واضح رہے کہ محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 27 جولائی سے کشمیر وادی اور جموں صوبے میں عمومی طور پر آسمان ابر آلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگا جو رواں ماہ کی 30 تاریخ تک جاری رہے گا۔