رام بن: پہاڑی ضلع رام بن کے معروف سیاحتی مقام پتنی ٹاپ میں بنیادی ضروریات کے فقدان کے باعث سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Tourist Resort Patnitop sans Basic Facilitiesپتنی ٹاپ پر بیت الخلاء کی عدم دستیابی اور اے ٹی ایم سہولیات کے فقدان کے باعث جہاں سیاحوں سمیت مقامی باشندوں کو بھی گونا گوں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں کار پارکنگ کی سہولیات نہ ہونے اور خستہ حال سڑکوں سے سیاحوں کو مزید پریشانیوں سے جوجھنا پڑتا ہے۔
سیاحوں کا کہنا ہے کہ ’’جموں و کشمیر پُر کشش مقام ہے، کشمیر واقعی جنت بے نظیر ہے تاہم پٹنی ٹاپ جیسے خوبصورت مقام پر بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث یہاں کے سیاحتی مقامات کی شبیہہ خراب ہو جاتی ہے۔‘‘ No Car parking at Patnitop Tourist Resortانہوں نے مزید کہا کہ پٹنی ٹاپ پر صاف صفائی کا بھی فقدان ہے، متعلقہ محکمہ کی جانب سے کہیں بھی کوڑے دان نصب نہیں کیے گئے ہیں جس سے سبب سیاحتی مقام پر جگہ جگہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیر نظر آ رہے ہیں۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ سیاحتی سیزن عروج پر ہے، ہزاروں کی تعداد میں سیاح پٹنی ٹاپ کا رخ کرتے ہیں تاہم ’’پتنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی و محکمہ سیاحت کی عدم توجہی کی وجہ سے سیاح یہاں کی خراب شبیہہ لیکر واپس لوٹ جاتے ہیں۔‘‘ No Toilet at Patnitop Tourist Resortانہوں نے کہا کہ دور جدید میں کوئی بھی شخص نقدی ساتھ لیکر نہیں گھومتا، قصبہ جات حتی کہ دیہات میں بھی ہر جگہ اے ٹی ایم نظر آتے ہیں تاہم پتنی ٹاپ جیسے معروف سیاحتی مقام پر اے ٹی ایم سہولیات نہ ہونا سمجھ سے بالا تر ہے۔
- مزید پڑھیں: پہلگار کے آرو میں واقع ہیلتھ سنٹر انتہائی خستہ
سیاحوں، مقامی باشندوں نے بیت الخلاء کی عدم دستیابی، خستہ حال سڑکوں، پارکنگ اور پینے کے صافی پانی کا انتظام نہ ہونے کی بھی شکایات کیں۔