رام بن (جموں و کشمیر) : صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع رام بن میں دو روز قبل آتشزدگی واقعے میں ہلاک ہوئے افراد کے اہل خانہ اور اس حادثہ میں زخمی ہوئے افراد کو امداد فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مقامی باشندوں، پی آر آئی ممبران نے انتظامیہ سے متاثرین کی بازآبادکاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ادھر، انتظامیہ نے فوری امداد فراہم کرکے مستقبل میں متاثرین کی مزید مدد کی بھی یقین دہانی کی ہے۔
حادثہ کے فوراً بعد پولیس اور سیول انتظامیہ کے افسران جائے حادثے پر پہنچے اور آگ کی اس ہولناک واردات میں ہوئے نقصان کا تخمینہ لگایا۔ مقامی باشندوں، اوقاف کمیٹیز کی جانب سے آگ متاثرین کو فوری امداد کے طور پر راشن اور معمولی گھریلوں سامان فراہم کیا گیا تاہم انہوں نے انتظامیہ سے متاثرین کی بازآبادکاری کی اپیل کی ہے۔ ادھر، اے سی آر، رام بن، غیاث الحق نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ایل انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ نے متاثرین کے حق منظور شدہ ایکس گریشا ریلیف کو منظوری دی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی فوری ریکوری کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاج و معالجہ میں بھی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور معاونت کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: Three Shops Gutted in Ramban: رامبن میں آتشزدگی میں تین دکانیں خاکستر
واضح رہے کہ ضلع کے سب ڈویژن رامسو کے بھنگارہ، پوگل پرستان میں آتشزدگی کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جن میں رہائشی ڈھانچوں کو سخت نقصان پہنچنے کے علاوہ تین افراد موقع پر ہی جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ جبکہ سانحہ میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا تھا تاہم ان کی نازک حالت کے پیش نظر انہیں سرینگر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اس وقت زیر علاج ہے۔ آتشزدگی میں فوت ہونے والوں کی شناخت نجمہ بیگم زوجہ محمد ابراہیم عمر پچیس سال۔ اقراء بانو دختر ابراہیم عمر دو سال، عاصمہ بانو دختر محمد ابراہیم عمر چھ سال کے طور پر کی گئی ہے۔ وہیں آگ کی واردات میں محمد ابراہیم (35) اور میرجا بیگم (55) شامل ہے۔