ETV Bharat / state

رام بن میں پل کی تعمیر کا مطالبہ - نالے پر پل کی تعمیر

پہاڑی ضلع رام بن کے گھاڑی گھراٹ علاقے میں پُل کی عدم موجودگی پر لوگوں نے انتظامیہ کے تئیں زبردست ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

رام بن میں پل کی تعمیر کا مطالبہ
رام بن میں پل کی تعمیر کا مطالبہ
author img

By

Published : Sep 22, 2020, 6:17 PM IST

جموں و کشمیر میں پہاڑی ضلع رام بن کی تحصیل راجگڑھ کے گھاڑی گھراٹ علاقے میں پُل کی عدم موجودگی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رام بن میں پل کی تعمیر کا مطالبہ

تین سال قبل گھاڑی گھراٹ نالے پر پل کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تاہم مقامی باشندوں کے مطابق اسے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ادھورا چھوڑ دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پل کی ابتدائی تعمیر کے دوران مقامی باشندوں نے مزدوری کا کام انجام دیا تاہم متعلقہ محکمہ اور ٹھیکہ داروں کی جانب سے انہیں آج تک انہیں اجرت ادا نہیں کی گئی۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ’’گھراٹ نالے سے ایک اہم راستہ گزرتا ہے تاہم پُل نہ ہونے کی وجہ سے عوام طرح طرح کی مشکلات سے دوچار ہے، اور حالیہ دنوں دو افراد نالے میں ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔‘‘

پُل نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں اور برف باری کے سبب پورا علاقہ تحصیل ہیڈ کواٹر سے کٹ جاتا ہے۔

مقامی آبادی کے مطابق وہ عرصہ دراز سے اس پُل کی مانگ کر رہے تھے اور کچھ برس قبل کناروں کے دونوں طرف دو پلر تعمیر کرکے کام کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ادھورا چھوڑ دیا گیا۔

اس ضمن میں مقامی آبادی نے پل کی تعمیر کا کام جلد سے جلد شروع کرنے کی مانگ کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.