ETV Bharat / state

رامبن: قتل کی گتھی سلجھی، ملزمین گرفتار - سنسان مقام پر لاش ملنے کی اطلاع موصول

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں ڈسٹرکٹ پولیس رامبن نے معصوم لڑکی کے قتل کی گتھی سلجھا کر دو ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اور مزید کاروائی کیلیے تفتیش کر رہی ہے۔

ramban police solve blind murder case
ایس ایس پی رامبن حسیب الرحمان
author img

By

Published : Aug 4, 2020, 8:36 PM IST

ایس ایس پی رامبن حسیب الرحمان کے مطابق 30 جولائی 2020 بانہال پولیس کو ڈولیگام علاقہ کے دور دراز ٹھنڈی چھاہ جنگل میں ایک سنسان مقام پر لاش ملنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

دیکھیں ویڈیو

اطلاع پر فوری بعد کاروائی کے تحت پولیس موقع واردات پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضہ میں لیکر قانونی لوازمات پورے کر کے پوسٹ مارٹم کیلیے سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کر دیا۔

شناخت کے بعد ہلاک شدہ شبینہ بانو عمر 21 سال دختر بشیر احمد وانی ساکنہ سلاڈ وگن تحصیل بانہال ضلع رامبن کو کاستی گڑھ ضلع ڈوڈہ کے رہنے والے عاشق حسین ولد گل محمد بٹ نے 29 جون 2020 کو شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی کے ساتھ زیادتی کی جس سے اسے حمل ٹھہر گیا۔

حمل کو ضائع کرنے کی تمام کوشیش ناکام ہونے کے بعد عاشق نے اپنے ایک ساتھی نصیر احمد زودہ ولد غلام حسین زودہ ساکنہ چنجلو بانہال ضلع رامبن کے ساتھ مل کر سازش کے تحت ہلاک شدہ خاتون کو شادی کرنے کا جھانسہ دیکر ڈولیگام کے جنگلوں کی طرف لے گئے۔ بعد ازاں، انہوں نے ایک سنسان مقام شالکوٹ دن کے قریب 2 بجے لڑکی کا قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیے۔

تاہم پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کی وجہ سے دونوں قاتل گرفتار کر کے بانہال پولس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کے تحت معاملہ درج کر کے دونوں ملزمین کو جیل کے سلاخوں میں ڈال دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.