رامبن کی ایس ایس پی انیتا شرما مطابق ضلع پولیس نے منشیات اور جرائم کی روک تھام کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کردی ہے اور اسی مہم کو بڑی کامیابی ملی اور بانہال کے ایس ایچ او عابد حسین بخاری کی قیادت میں پولیس ٹیم گنڈ ٹھٹھہار کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک (HR 45 A 4346) کو روک کر تلاشی لی اور تلاشی کے دوران تقریباً ایک ہزار کلو گرام منشیات برآمد کر کے اسمگلر کو گرفتار کیا۔
پولیس نے گرفتار شدہ کے خلاف منشیات ایکٹ کی دفعہ 8/15 NDPS کے تحت بانہال میں معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔