ETV Bharat / state

مہینوں سے معاوضہ کے منتظر افراد کا رام بن میں احتجاج - متاثرین کو معاوضہ فراہم

سرینگر جموں - قومی شاہراہ کی کشادگی کے دوران درجنوں رہائشی مکانات کو ہوئے نقصان کا معاوضہ نہ ملنے کے سبب متاثرین نے احتجاج کیا۔

مہینوں سے معاوضہ کے منتظر افراد کا رام بن میں احتجاج

author img

By

Published : Jun 10, 2021, 4:52 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن میں سرینگر - جموں قومی شاہراہ کی کشادگی کے دوران گزشتہ برس درجنوں رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا تھا تاہم متاثرہ افراد کو ابھی تک معاوضہ فراہم نہیں کیا گیا۔

مہینوں سے معاوضہ کے منتظر افراد کا رام بن میں احتجاج

متاثرین نے انتظامیہ اور کنسٹرکشن کمپنی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فوری طور معاوضہ فراہم کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ ضلع رام بن میں سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر جاری کام کے دوران گزشتہ برس مارچ کے مہینے میں ڈھلواس کے مقام پر مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے تقریباً چالیس رہائشی مکانات کو سخت نقصان پہنچا تھا، جس کے سبب وہ رہائش کے قابل نہیں رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کی انتظامیہ نے انہیں معاوضہ دینے کا صرف وعدہ کیا تاہم ایک برس سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود متاثرین کو معاوضہ فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔

متاثرین کے مطابق ایک برس سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی معاوضہ فراہم نہ کئے جانے سے متاثرہ خاندان کو سخت مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے انتظامیہ سے متاثرین کو فوری مدد فراہم کیے جانے اور انکی بازآبادکاری کے حوالے سے جلد اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی ہے تاکہ وہ بھی پر سکون زندگی گزار سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.