پی ڈی پی یونٹ رامبن نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے دورہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ دورہ کے موقع پر پی ڈی پی کے ایک وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات بھی کی۔
پی ڈی پی رہنماؤں نے بتایا کہ منوج سنہا نے ملاقات کے دوران تمام مسائل کو غور سے سنا اور انہیں فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کی۔
ہیڈکوارٹر رامبن میں پی ڈی پی ضلع صدر کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کے دورے کے بعد مثبت نتائج برآمد ہونے کی امید ظاہر کی۔