مقامی لوگوں کے مطابق قومی شاہراہ کو فورلین میں تبدیل کرنے والی تعمیراتی کمپنی گمین انڈیا کے غیر معیاری میٹیریل استمال کر نے کی وجہ سے کنکریٹ دیوار دو ماہ کے اندر گر گئی تھی۔
شاہرہ کے قصبہ قدیم سے ضلع سیکٹریٹ میتراہ، گول سنگلدان کے لیے لنک روڈ پر آمدورفت مکمل طور بند ہوگئی تھی۔ گرچہ کمپنی نے دھنسی ہوئی دیوار کے اوپر مٹی ڈال کر یکطرفہ ٹریفک کو عارضی طور بحال کیا ہے۔
معمولی بارش میں یہ سڑک جھیل کی شکل اختیار کرلیتی ہے جس پر راہیگروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ حادثات پیش آنے کا خطرہ رہتا ہے۔
مقام لوگوں نے تعمیراتی کمپنی کے خلاف احتجاج بھی کئے تھےانتظامیہ اور کمپنی کے منتظمین کی یقین دہانی کے باوجود ابھی تک معاملہ جوں کا توں ہے ۔ انہوں نے کہا ضلع انتظامیہ کے ایک درجن افسران دن میں دو بار اس ہی سڑک سے سفر کرتے ہیں لیکن اس باوجود یہ سڑک پچھلے ایک سال سے خستہ حالی کا شکار ہے۔
مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے خستہ حال سڑک کی جلدی از جلد مرمت کرنے کی اپیل کی ہے