رامبن: صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع رام بن میں کانگریس کارکنان و لیڈران نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے پارٹی صدر سونیا گاندھی کو ای ٹی کی جانب سے پوچھ گچھ کے خلاف احتجاج کیا۔ Congress Workers Protest Against ED In Ramban جنرل بس اسٹینڈ، رام بن میں کانگریس لیڈران نے ای ڈی سمیت مرکزی سرکار کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے سونیا گاندھی کو سمن جاری کرنے کی سخت مذمت کی۔
احتجاج میں شامل کانگریس لیڈران نے حکمران جماعت بی جے پی پر ’’انتقامی سیاست‘‘ کا الزام عائد کیا۔ کانگریس لیڈران نے ای ڈی کی جانب سے سونیا گاندھی سے پوچھ گچھ کو ’’گاندھی خاندان کے خلاف مودی حکومت کی انتقامی سیاست‘‘ قرار دیا۔ Congress Workers Protest Against ED Summon to Sonia Gandhiکانگریس کارکنان کی جانب سے پارٹی صدر کو ای ڈی کی جانب سے سمن جاری کرنے پر ملک بھر میں احتجاج کیے جا رہے ہیں۔
کانگریس کے ضلع صدر اشوک کمار نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’سونیا گاندھی کو ایک من گھڑت نیشنل ہیرالڈ کیس میں ای ڈی کی جانب سے سمن جاری کرنے، ان سے پوچھ تاچھ کرکے کانگریس کی شبیہہ خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔‘‘ Congress Protest Against ED, BJP in Rambanانہوں نے دعویٰ کیا کہ مرکزی سرکار ای ڈی، سی بی آئی سمیت دیگر تنظیموں کے ذریعے حزب اختلاف کی جماعتوں کو تنگ کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس طرح کی انتقامی سیاست سے کانگریس کارکنان کو بی جے پی کی غلط اور عوام دشمن پالیسیوں کی مخالفت کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔‘‘ کمار کے مطابق ’’کانگریس پارٹی نے ہمیشہ ظلم و زیادتی کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ گاندھی خاندان نے گزشتہ 70 برسوں کے دوران بے شمار قربانیاں دی ہیں اور ملک کی جامع ترقی میں بے پناہ تعاون کیا ہے تاہم مرکزی حکومت اسے ہضم نہیں کر پا رہی اور ای ڈی جیسے اداروں سے انہیں کمزور کرنے کی مذموم سازش کی جا رہی ہے۔‘‘
بس اسٹینڈ رام بن میں احتجاج میں جموں و کشمیر یوتھ کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر فیروز خان، ضلع صدر رام بن اشوک کمار، ڈی ڈی سی کونسلرز بشیر احمد نایئک، امتیاز احمد کھانڈے سمیت سابق ضلع صدر ارون سنگھ راجو کے علاوہ درجنوں کارکنان نے شرکت کی۔