ETV Bharat / state

’شاہراہ کی کشادگی کے دوران کالج کی رابطہ سڑک متاثر‘ - شاہراہ کی کشادگی

گورنمنٹ ڈگری کالج رامبن کو جانے والی سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے جس سے کے سبب کالج جانے والے طلبا اور اساتذہ سمیت مقامی باشندوں کو عبور و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

’شاہراہ کی کشادگی کے دوران کالج رابطہ سڑک متاثر‘

author img

By

Published : Mar 10, 2021, 6:41 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں گورنمنٹ ڈگری کالج، رامبن کو جانے والی رابطہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ اور تنگ ہونے کے سبب راہگیروں بشمول طلبا کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلبہ نے بتایا کہ شاہراہ کی تعمیر اور کشادگی کے دوران کالج کو جانے والی سڑک کو نقصان پہنچا ہے جس کے سبب اس پر چلنا دشوار ہو رہا ہے۔

’شاہراہ کی کشادگی کے دوران کالج رابطہ سڑک متاثر‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس پُر خطر اور تنگ سڑک سے چلنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔‘‘ طلبا کے مطابق سرینگر - جموں قومی شاہراہ کی کشادگی کے دوران کالج جانے والی سڑک کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی مرمت کے لیے انتظامیہ کی جانب سے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔

اس ضمن میں طلبا نے ضلع انتظامیہ سے سڑک کی مرمت کرنے کی اپیل کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سرینگر - جموں قومی شاہراہ کو ضلع رام بن میں چار گلیاروں والی سڑک بنانے کا منصوبہ منظور کرکے اس پر ہزاروں کروڑ روپے صرف کئے جا رہے ہیں تاہم گزشتہ ڈیڑھ دہائی سے بھی زیادہ عرصے سے اس پر کام جاری ہونے کے باوجود ابھی تک منصوبہ کو مکمل نہیں کیا گیا۔ وہیں شاہراہ کی کشادگی کے دوران ضلع میں کئی رابطہ سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.