ETV Bharat / state

Jammu-Srinagar Highway Construction: قومی شاہراہ کی غیر معیاری تعمیر سے عوام کو تشویش - رامبن فورلین پروجیکٹ

جموں و کشمیر کے رامبن میں بن رہے قومی شاہراہ میں غیر معیاری مواد کے استعمال سے مقامی لوگوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ اس پر گاڑیاں چلنے سے پہلے ہی دراریں ظاہر ہوگئیں ہیں۔

Jammu-Srinagar highway construction
Jammu-Srinagar highway construction
author img

By

Published : May 20, 2022, 5:38 PM IST

رامبن: جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں Ramban district of Jammu and Kashmir جموں سرینگر قومی شاہراہ کے فورلین پروجیکٹ کے غیر معیاری کام کو لیکر رامبن کے کنفر چندر کوٹ کے لوگوں میں تشویش پیدا ہوئی ہے اور انہوں نے علاقے میں فورلین پروجیکٹ کے تعمیراتی کام پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھائے ہیں۔ کنفر چندرکوٹ کے مقامی شہریوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی فورلین شاہراہ پروجیکٹ زیر تعمیر ہی ہے اور اس پر گاڑیاں چلانے سے پہلے ہی دراریں پیدا ہونا شروع ہوگئی ہیں Public concern over substandard construction of national highway۔

ویڈیو دیکھیے۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر واقع چندرکوٹ کنفر علاقے میں فورلین شاہراہ کی ایک دیوار کے گرنے کی وجہ سے وہاں سے جا رہے 220 کیلو واٹ کے ٹرانسمیشن ٹاور اور نزدیکی بستی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائے وے اتھارٹی آف انڈیا نے تاخیر کے بعد بانہال ادہم پور سیکٹر میں کام کو ہاتھ میں لیا تھا اور اس کی تعمیر کا کام گیمن انڈیا لمیٹیڈ کو سونپا گیا تھا، جنہوں نے فورلین شاہراہ کی کشادگی اور تعمیر کا کام تاخیر سے کر کے اسے سی پی پی پی ایل نام کی تعمیراتی کمپنی کو سونپ دیا۔

انہوں نے کہا کہ روز اول سے ہی CPPPL تعمیراتی کمپنی فورلین شاہراہ کے تعمیراتی کام میں من مرضی اور غیر پیشہ ورانہ طریقہ کار کو اختیار کئے ہوئے ہے جب کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ضلع انتظامیہ رام بن نے بھی ان تعمیراتی کمپنیوں کو بے لگام چھوڑ دیا ہے۔ لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے اس جانب دھیان دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگوں کے خدشات اور پریشانیوں کو دور کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.