مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں میونسپل کمیٹی کے نئے صدر و نائب صدر نے اپنے عہدے کی رازداری کا حلف لیا۔ سنیتا شرما نے بحیثیت کمیٹی صدر و وکرم سنگھ نے نائب صدر کے طور پر اپنے عہدے کا حلف لیا۔
میونسپل کمیٹی رامبن کے ایگزیکٹیو افسر نے دونوں نو منتخب عہدیداران کو رازداری کا حلف دلایا۔
واضح رہے کہ کانگریس پارٹی کے خلاف بی جے پی کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے بعد بی جے پی نے ضلع میونسپل کمیٹی رامبن کی نئی کمیٹی تشکیل دی ہے۔