ETV Bharat / state

Pogli and Gujri Mushaira رامبن میں پوگلی و گوجری مشاعرہ کا اہتمام

ضلع رام بن تحصیل پوگل پرستان کی گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول اکھڑال میں پوگلی بزم ادب اور ٹیم ہمدرد کے اشتراک سے پوگلی وگوجری مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔

author img

By

Published : Feb 21, 2023, 8:07 PM IST

Pogli and Gujri mushaira program held in Ramban
رامبن میں پوگلی و گوجری مشاعرہ کا اہتمام
ویڈیو

رامبن: مزکز کے زیر اتنظام جموں و کشمیر کے ضلع رام بن تحصیل پوگل پرستان کی گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول اکھڑال میں پوگلی بزم ادب اور ٹیم ہمدرد کے اشتراک سے پوگلی وگوجری مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلع رام بن اور تحصیل پوگل کے شاعروں کے علاوہ دیگر شعرا نے شرکت کی۔ مشاعرہ میں بہت سے مقامی شاعروں اور پوگلی اور گوجری زبان کے لوگوں نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

پروگرام کے مہمان خصوصی(BDC) چیئرمین کرلیپ سنگھ تھے، جب کہ پروگرام میں خط نویس عبدالخالق کے ساتھ انڈین آرمی، انچارج پولیس چوکی اکھرال، صدر پوگلی بزم ادب، آرگنائزر ٹیم ہمدرد زیور رحمان، چیئرمین ٹیم ہمدرد آرگنائزیشن رامبن اویس قلبی، گوجری شاعر بشیر مہتاب، ریاض چوہدری (گوگری شاعر) شفیق رونیال پوگلی شاعر، گوجری شاعر بشیر ان کے علاوہ دیگر شاعر بھی موجود تھے۔ وہیں درجنوں کی تعداد میں لوگ بھی اس پروگرام میں موجود تھے۔

اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مقامی شاعروں کا کہنا ہے کی پوگلی اور گوجری شاعروں کو انتظامیہ کی طرف سے اہمیت نہیں دی جا رہی ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ گوجری اور پوگلی شاعروں کو ترجیح دی جائے، تاکہ یہ بھی آگے بڑھ سکے اور اپنی شاعری کو گھر گھر پہنچائے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.