جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ضلعی کمیٹی رامبن کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔PDP Held Press Conference in Ramban
پریس کانفرنس میں حدبندی کمیشن کی عوامی حلقوں میں پرپوزل ڈرافٹ کے آنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ ضلع رامبن کے پی ڈی پی ترجمان طارق سلیم ملک نے پریس کانفرنس میں حد بندی کمیشن ڈرافٹ کو لیکر کہا کہ پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے پہلے دن سے ہی کمیشن کا بائیکاٹ اسلئے کیا تھا کہ انہیں اس بات کا پہلے سے ہی خدشہ تھا کہ ایک جماعت کو فائیدہ پہنچانے کیلئے عوام کو کئی حصوں میں بانٹا جائیگا۔ وہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پارٹی سیاست سے اوپر اٹھ کر ناانصافیوں کے خلاف یکجا ہوکر لڑے۔PDP rejects delimitation panels 2nd draft proposal
انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی اور نیشنل کانفرنس کی اس وقت سب سے بڑی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوامی جذبات اور احساسات کی ترجمانی کریں۔ پی ڈی پی ہر محاذ پر عوام کے ساتھ ہورہے ظلم کے خلاف لڑنے کو تیار ہے۔ وہیں ضلع صدر پی ڈی پی رامبن جاوید احمد مہناس نے پریس کانفرنس میں حد بندی کمیشن ڈرافٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا گول ارناس اسمبلی حلقہ کو ختم کر گول اور سنگلدان کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ سنگلدان کو رامبن کے ساتھ اور گول کو بانہال اسمبلی حلقہ کے ساتھ جوڑ دیا ہے، جو لوگوں کو قابل قبول نہیں ہے۔ اس طرح تحصیل پوگل پرستان کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ PDP On new constituencies Boundary in Ramban district
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اقتدار میں آنے کیلئے جموں و کشمیر اور خاص کر ضلع رامبن کو مذہب کی بنیاد پر بانٹنا چاہتی ہے۔ Delimitation Commission 2nd Draft
یہ بھی پڑھیں : Delimitation Commission in JK and its Ramifications: حد بندی کمیشن اور اس کے اثرات
انہوں نے کہا ضلع رامبن میں رامبن بانہال کے درمیان علاقوں کو مذہب کی بنیاد پر باٹنے کی کوشش کی گئی ہے جو ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر آئے اور ضلع رامبن کے ساتھ ہورہی ناانصافیوں کو لیکر احتجاجی مظاہرہ کو ترتیب دے۔ اس کے لیے انہوں نے انتباہ کیا کہ وہ ضلع صدر مقام پر دھرنا دینے کے لیے تیار ہیں۔PDP spokesman Tariq Saleem Malik Ramban Press Conference
یہ بھی پڑھیں :
- Change in Delimitation Commission Draft Report: حد بندی کمیشن کے مجوزہ مسودے میں بڑی تبدیلیوں کی تجاویز
- Mehbooba Mufti On Delimitation Draft: 'کمیشن کی دوسری رپورٹ اکثریتی آبادی کو بے اختیار بنانے کا منصوبہ'
- Saifuddin Soz on Delimitation Commission Draft Report: 'رپورٹ جموں و کشمیر کی وحدت کے خلاف سازس'
- Hasnain Masoodi On Delimitation Commission 2nd Report:حد بندی کمیشن اپنے من مطابق کام کر رہا ہے