جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی تحصیل راجگڑھ میں تعینات ایک پٹواری کی پیر پھسلنے سے موت ہو گئی۔
پولیس جانکاری کے مطابق 'تحصیل راجگڑھ کے درو افتادہ گاوں ٹھٹھاہ میں تعینات پٹواری نواز احمد گنائی ولد بشیر احمد، ساکنہ مالیگام تحصیل پوکل پرستان گزشتہ روز دو فریقین کے درمیان زمینی تنازعہ میں تحصیلدار راجگڑھ کے حکم پر نشاندہی کرنے گیا تھا، واپسی پر پہاڑی سے نیچے اترتے ہوئے پیر پھسلنے کی وجہ سے گہر ی کھائی میں جا گرا'۔
حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں اور محکمہ مال کے اہلکاروں نے شدید طور پر زخمی حالت میں پٹواری کو ضلع ہسپتال رامبن میں داخل کرایا۔
رامبن ہسپتال میں ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج اور مرہم پٹی کے بعد نواز احمد گنئی کو گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں روانہ کیا، جہاں علاج کے دوران صبح تین بجے انہوں نے دم توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیے
کشمیر: یوم شہداء آج، تقاریب پر پابندی
اننت ناگ میں انکاؤنٹر، دو عسکریت پسند ہلاک
پولیس نے قانونی کارروائی پوری کرنے کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کیا۔