جموں وکشمیر کے رامبن ضلع ہسپتال میں تعینات پیرامیڈیکل اسٹاف کی جانب سے میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن Medical Employees Federation کے بینر تلے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ ہسپتال میں تعنیات پیرامیڈیکل اسٹاف نے محکمہ صحت کی جانب سے ڈی پی سی نہ کئے جانے اور وقت پر تنخواہوں کی ادائگی نہ ہو نے کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا۔ DPC of all health employees
پیرامیڈیکل اسٹاف نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد پیرامیڈیکل اسٹاف کے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے۔ انہوں نے جموں وکشمیر حکومت سے فارماسسٹ کی رجسٹریشن پر لگی پابندی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا اور انتظامیہ سے پُرزور اپیل کی کہ جموں و کشمیر کے تمام این پی ایس ملازمین کو پرانی پنشن کے زمرے میں لایا جائے۔ Paramedical Staff Protest In Ramban
یہ بھی پڑھیں: پیرا میڈیکل طلبہ کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج