جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کی سب ڈویژن رامسو میں نائب تحصیلدار کی آسامی خالی ہونے کی وجہ سے عوام کو ہر روز سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔نیابت نیل کے نائب تحصیلدار کو رامسو و اکھڑال کا اضافی چارج دیا گیا ہے جسکی وجہ سے ہفتے میں دو دن انہیں رامسو آنے کا موقع ملتا ہے۔
دور دراز علاقوں سے آنے والے لوگوں کو کئی دنوں تک فائلوں پر دستخط کرانے کیلئے انتظار کرنا پڑتا ہے۔
ایمرجنسی صورتحال میں انہیں کئی کلومیٹر دور سفر کر کے اکھڑال یا نیل جاکر اپنا کام کروانا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ رامسو میں نائب تحصیلدار کی آسامی کو جلد پورا کیا جائے تاکہ روزمرہ ہونے والی مشکلات سے انہیں چھٹکارہ مل سکے۔