ETV Bharat / state

رام بن: جدید دور میں بھی لوگ زمانہ قدیم کی طرح زندگی گزارنے پر مجبور

ضلع رام بن کے کئی دیہات میں رابطہ سڑک نہ ہونے کے سبب لوگ آج بھی گھوڑوں اور خچروں کو سواری اور سامان لادنے کے لیے استعمال میں لاتے ہیں۔

رام بن: جدید دور میں بھی لوگ زمانہ قدیم کی طرح زندگی گزارنے پر مجبور
رام بن: جدید دور میں بھی لوگ زمانہ قدیم کی طرح زندگی گزارنے پر مجبور
author img

By

Published : Oct 20, 2021, 8:06 PM IST

پہاڑی ضلع رام بن کے متعدد دیہات اکیسویں صدی میں بھی زمانہ قدیم کی طرح زندگی گزار رہے ہیں۔

رام بن: جدید دور میں بھی لوگ زمانہ قدیم کی طرح زندگی گزارنے پر مجبور

ضلع کے کھوڑا، دردہی اور بسٹول علاقوں میں سڑک جیسی بنیادی ضرورت کی عدم موجودگی کے سبب لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تقریباً 20 ہزار نفوس پر مشتمل آبادی کو ضلع صدر مقام سے جوڑنے کے لیے پختہ سڑک کا انتظام نہیں ہے۔

پختہ سڑک نہ ہونے کے سبب لوگ آج بھی زمانہ قدیم کی طرح گھوڑوں اور خچروں کو سواری اور سامان لادنے کے لیے استعمال میں لا رہے ہیں۔

مقامی باشندوں نے بتایا کیا کہ رابط سڑک نہ ہونے کے سبب لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ بزرگوں، بچوں کو سفر میں ناقابل بیاں اذیتوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ وہیں ایمرجنسی کے دوران مریضوں کو اسپتال پہنچانے میں انہیں کافی دقتیں پیش آتی ہیں۔

مزید پڑھیں: رامبن: تاریخی مقام 'گھوڑا گلی' خاتمے کے دہانے پر

انہوں نے دعویٰ کیا کہ رابطہ سڑک کی تعمیر کے حوالے سے مقامی باشندوں نے منتخب عوامی نمائندوں سمیت متعلقہ محکمہ جات سے رجوع کیا، تاہم ان کے مطابق کثیر آبادی کو سڑک جیسی بنیادی ضرورت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام سے علاقے میں سڑک تعمیر کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.