ETV Bharat / state

رام بن میں نیشنل ووٹرز ڈے کی نسبت سے تقریب منعقد - ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن

نیشنل ووٹرز ڈے کے موقع پر جموں و کشمیر کے بیشتر اظلاع کی طرح پہاڑی ضلع رام بن میں بھی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

رام بن میں نیشنل ووٹرز ڈے کی نسبت سے تقریب منعقد

author img

By

Published : Jan 25, 2021, 6:52 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں بھی گیارہویں نیشنل ووٹرس ڈے کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد ماڈل ہائیرسیکنڈری سکول رامبن میں کیا گیا۔

رام بن میں نیشنل ووٹرز ڈے کی نسبت سے تقریب منعقد

تقریب کے دوران جمہوری طرز حکومت میں ووٹ کی اہمیت و افادیت سے متعلق مقررین نے روشنی ڈالی اور عوام کو ہمیشہ جمہوری طرز عمل میں شرکت کرنے کی تلقین کرتے ہوئے ہائر اسکنڈری کے طلباء کو ووٹر فہرست میں اپنا نام اندراج کرنے پر زور دیا۔

اس موقع پر ضلع انتظامیہ کے افسران و دیگر مقررین کے علاوہ اسکولی طلباء نے بھی ووٹ کی اہمیت، ووٹ کے صحیح استعمال سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں؛ برفیلی وادیوں میں کھیلتے ہوئے یہ بچے

دریں اثناء تقریب میں حالیہ منعقد کیے گئے انتخابات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور ملازمین کو انعامات سے نوازا گیا۔

پروگرام کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن مسرت الاسلام نے کی۔ اس مواقع پر ایس پی رامبن حسیب الرحمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہربنس لعل دیگر ضلعی افسران کے علاوہ مختلف اسکولوں کے طلباء نے بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.