ETV Bharat / state

Ramban Road Accident: رامبن سڑک حادثے میں ٹرک ڈرائیور ہلاک

author img

By

Published : Apr 21, 2022, 1:47 PM IST

ضلع رام بن میں سری نگر- جموں قومی شاہراہ 44 پر ایک ٹرک گہری کھائی میں گرجانے سے ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ وہیں متوفی ڈرائیور کی شناخت کلویندر سنگھ ولد ستنام سنگھ ساکنہ شاہجہانپور اترپردیش کے طور پر ہوئی ہے۔

سڑک حادثے میں ٹرک ڈرائیور ہلاک
سڑک حادثے میں ٹرک ڈرائیور ہلاک

جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں سری نگر- جموں قومی شاہراہ 44 پر ایک ٹرک گہری کھائی میں گرنے کی وجہ سے ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ رامبن میں سری نگر–جموں قومی شاہراہ پر واقع خونی نالے کے قریب آج الصبح ایک ٹرک (نمبر: PB 10 HL/3434) گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور کی موقع ہی موت ہوگئی۔

متوفی ڈرائیور کی شناخت کلویندر سنگھ ولد ستنام سنگھ ساکنہ شاہجہانپور اترپردیش کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرک جموں سے سری نگر جا رہا تھا اور اس میں الیکٹرک کھمبے بھرے ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثہ پیش آتے ہی پولیس اور کیو آر ٹی رضا کاروں نے بچاؤ آپریشن شروع کر دیا اور لاش کو کھائی سے باہر نکالا۔ مذکورہ ذرائع نے کہا کہ بعد میں لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے پی ایچ سی رام سو ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident In Ramban: رامبن میں سڑک حادثہ، ایک شخص زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.