ETV Bharat / state

Protest Against PDD in Banihal ماہو، بانہال میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج - Mahoo Banihal Residents Protest against PDD

ضلع رام بن کے ماہو، بانہال میں بجلی کی عدم دستیابی کے حوالہ سے مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکام سے علاقے میں بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ Mahoo Banihal Residents Protest against PDD

ماہو، بانہال میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Dec 30, 2022, 8:23 PM IST

ماہو، بانہال میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

رام بن: پہاڑی ضلع رام بن کے ماہو، بانہال علاقے کے باشندوں نے محکمہ بجلی کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے علاقے کو جان بوجھ کر نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔ ماہو، بانہال کے باشندوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکام سے پسماندہ علاقے میں بجلی سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج میں شامل درجنوں مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ چار ماہ سے ان کے علاقے میں بجلی کی سپلائی متاثر ہے۔ Protest Against PDD in Ramban

ضلع رام بن کے تحصیل کھڑی سے سترہ کلومیٹر دور ماہو علاقے کے باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے علاقے میں بجلی غائب ہے اور سخت سردیوں کے ایام بجلی کی عدم دستیاب کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ احتجاج میں شامل لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں بجلی کا کوئی شیڈول نہیں ہے اور محکمہ بجلی کی جانب سے کبھی بھی وقت پر اور مقررہ شیڈول کے مطابق بجلی فراہم نہیں کی جاتی۔

احتجاجیوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ کئی دنوں سے بجلی غائب ہونے کے باوجود انہیں بجلی بل ارسال کی جا رہی ہے۔ انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’بجلی فراہم کرنے کے بجائے محکمہ بجلی کے اہلکار بجلی بل روانہ کرنے میں مصرورف ہیں۔‘‘ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں فوری طور بجلی بحال کی جایے وگرنہ مقامی لوگ احتجاج میں شدت لانے کے لیئے مجبور ہو جائیں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.