ETV Bharat / state

رامبن میں ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں لوگوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا اور ضلع انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

رامبن میں ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج
رامبن میں ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Sep 10, 2020, 7:26 PM IST

Updated : Sep 10, 2020, 7:45 PM IST

تفصیلات کے مطابق مظاہرین قریب ساڑھے گیارہ بجے جنرل بس اسٹینڈ کے قریب جمع ہوئے۔ انہوں نے نیشنل ہاوے اتھارٹی آف انڈیا اور ضلع انتظامیہ رامبن کے خلاف جم کر نعرہ باری کی اور قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت کو کچھ وقت کے لیے روک دیا، جس کی وجہ دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

رامبن میں ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج

احتجاجیوں کی قیادت سینئر کانگریس لیڈر ایڈوکیٹ ارون سنگھ راجو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ کو فور لائن میں تبدیل کرنے کا کام تعمیراتی نجی کمپنییوں کو سونپ دیا گیا ہے اور یہ کمنیاں ناشری اور رامسو سیکٹر میں کٹائی کا ملبہ دریا چناب اور ندی نالوں میں ڈال رہے ہیں جس کی وجہ سے ماحولیات کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے ناشری ٹنل سے رام بن تک چار گلیاروں میں تبدیل کرنے کے لیے نجی کمپنی گیمن انڈیا کو ٹھیکہ دیا تھا گزشتہ سال سی پی پی ایل کو مزیر تعمیر کرنے کیلے دیا گیا ہے۔ اگریمینٹ کے مطابق تعمیراتی کمپنی کو اس کی دیکھ ریکھ اور مرمت کا کام بھی کرنا تھا لیکن سڑک گزشتہ دو سالوں سے مرمت کے لیے ترس رہی ہے۔

بجبہاڑہ: سڑک حادثے میں خاتون ہلاک

مقامی لوگوں نے کہا کہ تعمیراتی کمپنی اور ضلع انتظامیہ سے بار بار اپیل کرنے کے باوجود اسکی مرمت نہیں کی گئی۔ جگہ جگہ گڈھے بنے ہوئے ہیں۔ ادھر اسٹنٹ کمشنر ریونیو رامبن اور ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر رامبن کی مداخلت اور یقین دہانی کے بعد لوگوں نے دھرنا ختم کیا۔

Last Updated : Sep 10, 2020, 7:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.