جموں و کشمیر لیگل سروس اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین جسٹس ماگرے نے افتتاحی تقریب کے بعد صدارتی خطبے میں جوڈیشیل افسران اور عدالت سے وابستہ ذمہ داران سے عوام تک ہر ممکن طریقے سے انصاف کے عمل کو یقینی بنانے پر محنت کرنے پر زور دیا۔
ای سیوا کے ذریعے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے کئی کیسز کو ضلع کورٹ سے ہی اپیل کی جاسکے گی۔ جسٹس ماگرے نے ہر گھر تک انصاف پہنچانے کے عدالت کے وعدے کو یقینی بنانے کے عمل میں ضلع رامبن سے ای سیوا کیندر، کیسوک لیگل ڈیسک ویدھی سیوا کیندر کو اس کڑی کا ایک پہلو بتایا۔
وہیں ضلع رامبن کے پہاڑی جغرافیہ کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو اکھڑال کورٹ کمپلیکس کی تعمیر کو یقینی بنانے کے تمام تر لوازمات کو فراہم کرنے اور اسے جدیدیت ٹیکنالوجی سے لیس کورٹ کمپلیکس کی تعمیر کو یقینی بنانے کے احکامات بھی صادر کئے۔
رامبن کے سیشن جج حق نواز کی جانب سے ترتیب دی گئی اس افتتاحی تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر (رامبن)، ایس ایس پی (رامبن)، سمیت عدلیہ کے افسران وکلاء حضرات نے بھی شرکت کی۔