جموں کشمیر اپنی پارٹی کا ایک وفد عوام کے مسائل اور پریشانیوں کے سلسلے میں آج ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن مسرت الاسلام سے ملا اور انہیں ایک میمورنڈم سونپا۔
اپنی پارٹی کے سینیئر رہنما گلزار احمد وانی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کے دوران ڈی سی صاحب کو بلاک - گول وار- سنگلدان رابطہ سڑکوں کی مرمت کرنے کے علاوہ دوردراز علاقوں کے لیے زیر تعمیر پی ایم جی ایس وائی کی سڑکوں کو مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔
وفد نے سب ڈویژن گول میں طبی اور نیم طبی عملے کی تعیناتی کے علاوہ بجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
ہمیں جموں و کشمیر میں قبرستان جیسا امن نہیں چاہیے: محبوبہ مفتی
ضلع ترقیاتی کمشنر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے گا اور جلدی ہی سب ڈویژن کے اندر عوامی دربار کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔