جموں سری نگر قومی شاہ پر مسلسل چھ دنوں سے پھنسے ڈرائیوروں کا الزام ہے کہ' انہیں ہمیشہ اس شاہراہ پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ٹرک ڈرائیوروں کے مطابق 'وہ پچلے 15 دونوں سے پھنسے ہیں۔
انہون نے کہا کہ' شاہراہ بحال ہونے پر پہلے مسافر بردار گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دے جاتی ہے۔ اس کے بعد آرمی کو چھوڑا جاتا ہے۔ جبکہ مال بردار گاڑیوں کو کنارے پر کھڑا کر دیا جاتا ہے ایسے میں ہیلپر کی تنخواہ، بینک کی قسط کہاں سے جمع ہو گی۔ ساتھ ہی کنبہ کی کفالت کیسے ممکن ہوگی'۔
مزید پڑھیں: محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف کانگریس کا احتجاج
انہوں نے مزید کہاکہ' شاہراہ کی خستہ حالی کی وجہ سے ایک ماہ میں بمشکل دو ہی بار آنے جانے کا موقع ملتا ہے۔ ایسے میں گاڑی کے مالک و ڈرائیور ذہنی کوفت کے شکار ہو گیے ہیں۔