جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک پوری طرح جام ہے، رامبن اور بانہال کے مختلف مقامات پر مسلسل ٹریفک جام کی وجہ سے مسافر اور ڈرائیوروں کو گھنٹوں اس ٹریفک جام میں رکنا پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں: سرینگر میں حملوں کے بعد سیکورٹی کی نئی منصوبہ سازی شروع
ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے مسافروں نے کہا کہ 'ٹریفک جام کی وجہ سے ایک تو سڑک کی تنگی اور دوسری بات ڈرائیور اوورٹیک کرتے ہیں۔ ان سب وجوہات کی بنا پر اکثر رامبن اور بانہال میں ٹریفک جام لگا رہتا ہے جس سے نہ صرف مسافروں کو بلکہ اسکولی طلبا اور ملازمین کو بھی کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔