ETV Bharat / state

رامبن: دو سڑک حادثوں میں 5 افراد زخمی - رامسو پولیس

پہاڑی ضلع رام بن میں بدھ کو دو مختلف سڑک حادثات کے دوران پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

رامبن: مختلف سڑک حادثات میں 5افراد زخمی
رامبن: مختلف سڑک حادثات میں 5افراد زخمی
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 6:38 PM IST

جموں کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کے سب ڈویژن رامسو میں دو مختلف سڑک حادثات کے دوران پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ دونوں حادثات میں کسی کے فوت ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک آلٹو کاراکھڑہال سے سینابھتی کی جانب جا رہی تھی کہ اچانک کسکوس کے مقام سے سڑک سے پھسل کر50 فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں اس میں سوار ہارون اقبال ولد محمد اقبال، انکی اہلیہ آسیہ بیگم اور یاسمین بیگم زوجہ محمد امتیاز زخمی ہوگئے۔

مقامی لوگوں اور پولیس نے زخمیوں کو نکال کر پی ایچ سی اکھڑہال منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ضلع ہسپتال رامبن ریفر کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں؛ کشمیری نوجوان پر جان لیوا حملہ، زخمی نوجوان کے گھر میں ماتم

دریں اثنا ضلع میں ایک اور سڑ ک حادثہ بٹرو کے مقام پر پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق کام کے دوران جے سی بی زیر تعمیر سڑک سے لڑھک کر جھاڑیوں میں جا گری جس کے نتیجے میں جے سی بی آپریٹر صدام حسین ولد محمد موسیٰ، ہیلپر جمشید احمد ولد عبد القیوم کٹوچ ساکنان تحینال زخمی ہو گئے۔

دونوں کو پی ایچ ڈی اکھڑہال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس دونوں حادثوں کی جانچ میں مصروف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.