ETV Bharat / state

ضلع رام بن میں بین مدارس ٹورنامنٹ کا انعقاد - درس و تدریس

درس و تدریس کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیاں بھی بے حد ضروری ہیں۔ ان کے مطابق کھیل کود سے نہ صرف طلباء جسمانی طور تندرست رہتے ہیں بلکہ اس سے وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہونے سے بھی بچ جاتے ہیں۔

ضلع رام بن میں بین مدارس ٹورنامنٹ کا انعقاد

author img

By

Published : Sep 30, 2021, 4:04 PM IST

جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن میں محکمۂ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے طلباء کے لیے مختلف کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں ضلع کے مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلباء نے شرکت کی۔ طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے مقامی باشندوں سمیت ضلع انتظامیہ کے کئی افسران موجود تھے۔

ضلع رام بن میں بین مدارس ٹورنامنٹ کا انعقاد

رام بن میں محکمۂ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے ہائر سکینڈری اسکول رام بن میں انٹر زون کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں درجنوں مقامی طلبہ نے شرکت کی۔

محکمۂ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے افسران نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں کھوکھو اور کبڈی مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا، تاہم ان کے مطابق مستقبل میں دیگر کھیل مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے طلباء نے بتایا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب عائد لاک ڈائون کے دوران طلباء گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے تھے، انکے مطابق طلباء ذہنی تنائو کے شکار ہورہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ درس و تدریس کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیاں بھی بے حد ضروری ہیں۔ ان کے مطابق کھیل کود سے نہ صرف طلباء جسمانی طور تندرست رہتے ہیں بلکہ اس سے وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہونے سے بھی بچ جاتے ہیں۔

انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے ٹورنامنٹس کے انعقاد کی امید کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.