مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں جموں و کشمیر ہوم گارڈ جوانوں کی جانب سے ضلع رامبن میں تنخواہوں میں اضافے کو لیکر ناراضگی کا اظہار کیا۔
ستائس سو روپے کی تنخواہ پر ہوم گارڈ کی ڈیوٹی انجام دینے والے اپنی زندگی کو گزارنے کے لیے کافی مشکلات سے گذرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے خاموش احتجاج کر نے کا فیصلہ کیا۔
ہوم گارڈ جوانوں کی طرف سے کہا گیا کہ ہر مشکل وقت میں محکمہ انکی خدمات حاصل کرتا ہے تاہم انکی تنخواہ میں متعدد دفعہ اضافے کا وعدہ کیا گیا لیکن آج تک اضافہ نہیں کیا گیا۔
ہوم گارڈ کے مطابق کورونا وبا کے دوران بھی ان کی خدمات حاصل کی جارہی ہے لیکن حکومت کی جانب سے انکو ماسک اور سینٹائزر نہیں فراہم کیے گئے ہیں۔
گارڈ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ دیگر ریاستوں اور یونین ٹریٹریز کی طرح پورے ماہ انکی ڈیوٹی لگائی جانے کے ساتھ ساتھ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ وہ اپنے اہل خانہ اور بچوں کی بہتر پرورش کر سکیں۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں ہوم گارڈ نوجوانوں کو مہینے میں محض نو دن ہی ڈیوٹی انجام دینے کے لیے محکمہ کی جانب سے بلایا جاتا ہے اور باقی اکیس دن خالی بیٹھے رہتے ہیں۔