ETV Bharat / state

بانہال بلاک میڈیکل آفیسر کا شانداراسقبال - ڈاکٹررابیہ خان نے بلاک میڈیکل افسر

ڈاکٹررابعہ خان نے بلاک میڈیکل افسرکی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کے لیے جب سب ڈسٹرکٹ اسپتال بانہال پہنچیں تو مقامی لوگوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

great welcome to banihal block medical officer dr. rabia khan
بانہال بلاک میڈیکل آفیسر کا شانداراسقبال
author img

By

Published : Dec 8, 2020, 8:31 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں ڈاکٹر رابعہ خان نے بلاک میڈیکل افسر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کے لیے جب سب ڈسٹرکٹ اسپتال بانہال پہنچی تو مقامی لوگوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

بانہال بلاک میڈیکل آفیسر کا شانداراسقبال

اس موقع پر مقامی لوگوں نے کہا کہ ڈاکٹر رابعہ خان اس سے قبل بھی ایمرجنسی اسپتال بانہال میں بطور ڈاکٹر اپنے فرائض کو نیک نیتی اور خوش اسلوبی سے انجام دے چکی ہیں اور اب بانہال کا فخر، بیٹی اور بہن بی ایم او کے طور پر فرائض انجام دینے جا رہی ہیں۔

لوگوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی بانہال میں تعینات سابق بی ایم او اور ان کی سربراہی میں باقی طبی عملہ نے یہاں کے لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرانے کی بھر پور کوشش کی ہے۔

کورونا وائرس مہلک بیماری کی وجہ سے لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں یہاں کا عملہ پیش پیش رہا، بانہال میں تعینات طبی عملہ اپنی جان کی پرواہ نا کرتے ہوئے اپنا فریضہ احسن طریقے سے انجام دیتا رہا۔

مقا می لوگوں کو مقامی ڈاکٹر رابعہ خان سے کافی امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ یہاں کے طبی نظام میں خامیوں اور دیگر مسائل کو احسن طریقے سے حل کرنے کے لیے اپنی مہارت کو بروئے کار لا کر ازالہ کرنے کے لیے کوشاں رہیں گی۔

ڈاکٹر رابعہ خان نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ انہیں بانہال کے عوام کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے اور وہ خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینی کی کوشش کریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.