سرینگر: جموں و کشمیر کے سرینگر۔جموں شاہراہ پر چملواس بانہال کے نزدیک ایک ٹیمپو حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پیر کی سہ پہر کو سرینگر جموں شاہراہ پر چملواس بانہال کے نزدیک ٹیمپو کو حادثہ پیش آیا جس وجہ سے گاڑی میں سوار پانچ افراد زخمی ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا جہاں سے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد دو کو جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ Auto Overturned in Banihal
پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ واضح رہے اس سے قبل 16 دسمبر کو جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رامبن کے ڈیگڈول کے مقام پر ایک گاڑی کھائی میں گر گئی جس میں دو افراد زخمی اور دو لاپتہ ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Ramban Road Accident رامبن میں گاڑی کھائی میں گرنے سے دو افراد زخمی
یو این آئی