ETV Bharat / state

DM Ramban chairs NCORD meeting: ڈی سی رام بن نے کی NCORD میٹنگ کی صدارت

author img

By

Published : Feb 15, 2023, 11:56 AM IST

رام بن میں منشیات کے بڑھتے رجحان کا قلع قمع کرنے کے حوالہ سے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ طلب کی گئی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی سی رام بن نے کی NCORDمیٹنگ کی صدارت
ڈی سی رام بن نے کی NCORDمیٹنگ کی صدارت
ڈی سی رام بن نے کی NCORDمیٹنگ کی صدارت

رام بن: صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع رام بن میں ضلع سطح کی نارکو کوآرڈینیشن کمیٹی (NCORD) کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، رام بن، مسرت الاسلام نے میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران قانون نافذ کرنے والے مختلف اداروں کی جانب سے ضلع رام بن میں منشیات کے استعمال اور منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اٹھائے جا رہے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کے دوران منشیات کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مختلف محکمہ جات کو اس حوالہ سے باہمی تال میل کے ساتھ منشیات کے کاروبار، منشیات کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی تلقین کی گئی۔ میٹنگ کے دوران حساس علاقوں میں منشیات کے استعمال اور منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے حوالے سے متعلقہ محکموں کی جانب سے کیے گئے اقدامات سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رام بن نے منشیات کے کاروبار کا پوری طرح سے قلع قمع کرنے کے لئے کئی اقدامات کی تجویز دی اور کمیٹی ممبران سے کہا کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے مختلف سطحوں پرتال میل کے ساتھ کام کریں اور تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کے درمیان بہتر تال میل کو یقینی بنائے جانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈی سی رام بن نے سبھی تحصیلداروں کو ہدایت دی کہ وہ سرپنچوں کے ساتھ تال میل کے ساتھ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں منشایت کی لت اور نشے کے لیے استعمال ہونے والی ممنوعہ فصلوں کی کاشت کے بارے میں رپورٹس پیش کریں اور ساتھ ہی سی ایم او اور ڈرگ انسپکٹر کو ہدایت دی کہ وہ ادویات فروشوں کی دوکانوں، ہیلتھ سنٹرس وغیرہ کا معائنہ تیز کریں۔

مزید پڑھیں: J&K Police Operation: رامبن سے دو منشیات فروش اور کشتواڑ سے ایک شراب اسمگلر گرفتار

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے سبھی اسٹیک ہولڈر (محکموں) سے منشیات پر قابو پانے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں اے ٹی آر بھی طلب کیا۔ انہوں نے محکمہ اطلاعات اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر بیداری مہم چلانے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے نوجوانوں اور کم عمر بچوں کے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں تاکہ ان کے بچے منشیات کی لت سے دور رہ سکیں۔ میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر، ریونیو، رام بن غیاث الحق۔ اے سی ڈی رام بن اشوک سنگھ کٹوچ، ڈپٹی ایس پی وقار بٹ، چیف میڈیکل آفیسر رام بن ڈاکٹر کمل زڈو، سی ای او رام بن، تحصیلدار، ڈرگ آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.