جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویژن رامسو مگرکوٹ کے دکانداروں کا ایک وفد ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن ناظم ضیاء خان سے ملاقات کے لئے پہنچا۔
وفد نے انتظامیہ کی جانب سے مگرکوٹ میں 24 دکانوں کو ہٹانے کے لیے جاری کیے گیے نوٹس پر دوبارہ غور کرنے پر زور دیا۔
وفد کی قیادت کر رہے بی جے پی لیڈر شام سنگھ کٹوچ نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو بتایا کہ مگرکوٹ میں یہ دکاندار دہائیوں سے اپنا کام کاج کر رہے ہیں اور ان کے گزر بسر کا واحد ذریعہ ان دکانوں سے وابستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دکاندار خود آگے بڑھ کر سڑک میں رکاوٹ بن رہے دکانوں اور سامان کو ہٹا کر معاملے کا حل نکالیں گے۔
وفد کو بغور سننے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن نے وفد کی رائے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پہل کرنے کے فیصلے کی ستائش کی اور انہیں اس پر جلد عمل کرنے کی تلقین کی۔