ETV Bharat / state

ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن نے بانہال اور جواہر ٹنل کا دورہ کیا - ایس ایس پی رامبن

انہوں نے جواہر ٹنل پر تعینات اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ ان ہی لوگوں کو صوبہ جموں، رامبن کی طرف آنے کی اجازت دیں جن کی کووڈ-19 رپورٹ منفی ہو گی۔

DDC  ramban visit jawahar tunnel,  review implementation of inter division  movement
ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن نے بانہال اور جواہر ٹنل کا دورہ کیا
author img

By

Published : Jun 21, 2020, 1:52 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے ترقیاتی کمشنر ناظم زئی خان نے عالمی وبا کووڈ-19 کے حالات کا جائزہ لینے کیلئے سب ڈسٹرکٹ بانہال اور جوہر ٹنل کا تفصیلی دورہ کیا۔ انکے ہمراہ ایس ایس پی رامبن حسیب الرحمن، سب ڈویژن مجسٹریٹ بانہال ظہور عباس بٹ موجود تھے۔ترقیاتی کمشنر نے علاقہ میں احتیاطی تدابیر کے نفاذ کا جائزہ لیا اور صوبہ کشمر کے ریڈ زونز سے صوبہ جموں میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہدایات جاری کیں۔

ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن نے بانہال اور جواہر ٹنل کا دورہ کیا

انہوں نے جواہر ٹنل پر تعینات اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ ان ہی لوگوں کو صوبہ جموں، رامبن کی طرف آنے کی اجازت دیں جن کی کووڈ-19 رپورٹ منفی ہو گی۔ ترقیاتی کمشنر نے سیکیورٹی فورسز اور دیگر اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ مجاز افسران کے جاری کردہ ای پاسز اور دیگر نقل و حرکت کے اجازت ناموں کی مناسب تصدیق کو یقینی بنائے اور انٹری پوائنٹس پر سخت نگرانی اور مناسب اسکریننگ کے بغیر ضلع کی طرف کسی بھی قسم کی نقل و حرکت کی جازت نہ دے۔انہوں نے جواہر ٹنل پر مسافروں اور ٹرک ڈرائیوروں سے بات چیت کے دوران ان پر زور دیا کہ وہ سختی سے قوانین اور ہدایات کی پیروی کر کے کروانا کے خلاف جنگ میں انتظامیہ کی مدد کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.