مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ڈپٹی کمشنر ناظم زائی خان نے زیر تعمیر کٹڑہ-بانہال ریلوے پروجیکٹ کے افسران کی ریلوے منصوبے کی پیش رفت کے تعلق سے ایک جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ریلوے افسران کو ہدایت دی کہ تعمیرات میں تاخیر اور پیش آرہی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے متعلقہ لینڈ کلکٹروں سے تعاون لیں۔
اجلاس کے دوران جیولوجی کے امور، ماہی گیری اور دیگر محکموں سے این او سی جاری کرنے، درختوں کے ہوئے نقصان کا معاوضہ اور مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع کے علاوہ دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بانہال کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کمپنی کے ذریعہ اٹھائے گئے مقامی مسائل کے حل کے لیے ریلوے تعمیراتی مقامات کا دورہ کریں، کلکٹر لینڈ ایکوزیشن ریلوے کو بھی ہدایت کی گئی کہ ترقی کی رفتار میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ریلوے کے کام کے علاقے کا دورہ کریں۔
انہوں نے ریلوے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے کا باقی حصہ کٹڑہ سے بانہال تک مقررہ مدت میں مکمل کریں۔
انھوں نے مزید کہا کہ 2022 کے اخیر میں کٹڑہ سے بانہال ریلوے پروجیکٹ مکمل ہو کر لوگوں کی سہولیات کے لیے شروع کردی جاے گی اور ضلع میں تین ریلوے اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔