رامبن: جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کی سب ڈویژن بانہال میں فوج کی 12 آر آر کی جانب سے گزشتہ شام بانہال کے شہریوں جن میں سماجی مذہبی سیاسی رہنماؤں کے علاوہ صوفیوں کے لیے ایک شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس افطار پارٹی کا اہتمام فوج 12 آر آر کیمپ میں منعقد ہوئی۔فوج نے افطار پارٹی 26 رمضان المبارک کو امن اور خوشحالی کے پیغام کے لیے منعقد کی گئی تھی۔
واضح رہے اس سے قبل ضلع انتظامیہ رامبن اور پولیس بھی اس قسم کی دعوت نامہ اور تقریب کا اہتمام کرتی تھی تاہم جموں و کشمیر کے خصوصی درجہ ختم ہونے کے بعد اس طرح کے پروگرام دیکھنے کو نہیں ملے،جب کہ بھارتی فوج عوامی رابطہ کو مضبوط کرنے اور اپسی بھائے چارے کے لیے اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔
اس حوالے سے مقامی لوگوں اور عوامی رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے ضلع رامبن کے قصبوں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں بہتری آئے گی جو صدیوں پُرانی روایت رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج جموں و کشمیر کی عوام کے ساتھ آپسی تعال میل کے لیے اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کرتی ہے اور ان پروگرامز سے سماج میں ایک مثبت پیغام جاتا ہے۔
اس حوالے سے نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر سجاد شائین نے کہا کہ فوج اور لوگوں کے پیچ اس طرح کے تقریب کا انعقاد کرنا ایک اچھا قدم ہے۔ انہوں نے کہا فوجی کیمپ میں عبدگاہوں کے لیے جو جگہ مختص رکھی گئی ہے،وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندؤں کیلئے ایک ہال میں مندر ، مسلمانوں کے لیے اسی حال میں ایک طرف مسجد، سکھ کے لیے گردوارہ اور عیسائیوں کے لیے بھی ایک ہی ہال میں مختص جگہ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور لوگوں کے درمیاں ایسی پروگرامز منعقد ہونے چاہیے تاکہ لوگ اور فوج کے درمیان ایک اچھا رشتہ قائم ہوں۔
مزید پڑھیں: Meet Non Muslim Man Who is Fasting غیر مسلم روزے دار، گنگا جمنی تہذیب کی خوبصورتی