پہاڑی ضلع رام بن میں گورنمنٹ اسکولوں میں کام کر رہے کنٹیجنٹ پیڈ ورکرس (مڈے ڈے میل باورچیوں) نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس رام بن کے باہر اپنی مانگوں کو لیکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ CPW Workers Protest, Demand Hike in Wagesاحتجاج میں شامل سی پی ڈبلیو باورچیوں نے محکمہ تعلیم سمیت انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انکے ماہانہ مشاہرہ میں اضافہ کیے جانے کی مانگ کی۔
احتجاجیوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یومیہ 30روپے بطور اجرت فراہم کی جا رہی ہے جو آج کے مہنگائی کے دور میں انکے ساتھ مذاق سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہانہ ایک ہزار روپے اجرت بھی انہیں ہر ماہ نہیں دی جاتی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ منیمم ویجز ایکٹ کے حساب سے سی پی ڈبلیو باورچیوں کو اجرت فراہم کا حکمنامہ جاری کیے جانے کے باوجود انہیں ماہانہ ایک ہزار روپے ہی دیے جاتے ہیں۔
انہوں نے انتظامیہ سے منیمم ویجز ایکٹ کو لاگو کئے جانے کے علاوہ دس سال سے زائد عرصہ سے کام کر رہے افراد کو مستقل ملازمت فراہم کرنے کی مانگ کی۔ Contingent Paid Workers Demand hike in wagesاحتجاجیوں نے کہا کہ اپنی مانگوں کو لیکر انہوں نے رام بن سے جموں تک ہر ضلع میں احتجاجی مظاہرے کیے جو انکے مطابق بے سود ثابت ہوئے۔ انہوں نے انتظامیہ کو انتباہ کرتے ہوئے کہا: ’’اگر ہماری مانگیں پوری نہ کی گئیں تو احتجاج میں مزید شدت لائی جائے گی۔‘‘
- مزید پڑھین: کولگام: محکمہ تعلیم کے عارضی ملازمین کا احتجاج