جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں محکمہ دیہی ترقی و پنچایت راج کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضلع کے 11 بلاکوں نے فیس ماسک تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے اور پورے ضلع میں 90 ہزار ماسک تقسیم کرنے کا ہدف رکھا ہے۔
یہ پسماندہ ضلع کے دور دراز دیہی آبادی علاقوں میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا ایک حصہ ہے۔
ڈسٹرکٹ پنچایت راج آفیسر (DPO) رامبن سنیل بھوتھیال نے بتایا کہ محکمہ دیہی ترقی ضلع کے تمام 11 بلاکس میں دیہی آبادی کے علاقوں میں روزانہ 3000 ماسک تقسیم کررہا ہے۔
محکمہ نے بلاک بٹوٹ، راجگڑھ ، رامبن ، گاندھری ، سنگلدان ، گنڈی داڑم ، گول ، رامسو ، اکھڑہال ، کھڑی اور بلاک بانہال میں 90000 ماسک تقسیم کرنے کا ہدف رکھا ہے ، جس میں سے 60000 سے زیادہ تقسیم ہوچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ محکمہ نے ملازمین، سرپنچوں اور پنچوں کو فیس ماسکوں کی بڑے پیمانے پر تقسیم کے لئے تعینات کیا ہے تاکہ کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔