ETV Bharat / state

’فور جی انٹرنیٹ سے آن لائن خدمات میں سہولیت‘ - فور جی خدمات بحال

جموں وکشمیر میں اٹھارہ ماہ بعد تیز رفتار انٹرنیٹ 4 جی خدمات بحال ہونے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 7:22 PM IST

جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل ہی مواصلاتی نظام بشمول انٹرنیٹ کو معطل کر دیا گیا تھا۔ گرچہ مرحلہ وار طریقے سے لینڈ لائن اور موبائل خدمات کے بعد سست رفتار 2G انٹرنیٹ کو گزشتہ برس ہی بحال کر دیا گیا تھا، تاہم تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات (4G) پر اٹھارہ ماہ تک پابندی عائد رہی۔ گزشتہ روز اس پابندی کو ہٹاتے ہوئے لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ نے 4G انٹرنیٹ بحال کر دیا۔

’فور جی انٹرنیٹ سے آن لائن خدمات میں سہولیت‘

جموں و کشمیر کے خطہ چناب میں بھی تیز رفتار انٹرنیٹ پر پابندی ہٹائے جانے سے عوام میں خوشی کی لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔

علاقہ بانہال میں فوٹو اسٹیٹ کی دکان پر کام رہے ایک شخص نے فور جی خدمات بحال ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’ فور جی خدمات بند ہونے سے نہ صرف طلباء کی پڑھائی متاثر ہو رہی تھی بلکہ تاجروں کو بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔‘‘

مزید پڑھیں؛ جموں وکشمیر میں اٹھارہ ماہ بعد 4 جی سروس بحال

انہوں نے مزید کہا کہ تیز رفتار انٹرنیٹ کے سبب اب آن لائن فارم جمع کرنے اور دیگر ڈیجیٹل خدمات سے استفادہ کرنے میں آسانی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.