رامبن: سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے پیر کے روز کہا کہ ضلع رامبن کے شیری بی بی علاقے میں قومی شاہراہ 44 پر 224 میٹر طویل وائڈکٹ مکمل ہو گیا ہے۔
-
📍 In Jammu & Kashmir, we have successfully 𝐜𝐨𝐦𝐩𝐥𝐞𝐭𝐞𝐝 𝐭𝐡𝐞 𝐜𝐨𝐧𝐬𝐭𝐫𝐮𝐜𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐨𝐟 𝐚 𝟐𝟐𝟒-𝐦𝐞𝐭𝐞𝐫 𝐯𝐢𝐚𝐝𝐮𝐜𝐭 (𝟐-𝐥𝐚𝐧𝐞) 𝐚𝐭 𝐒𝐡𝐞𝐫𝐞𝐛𝐢𝐛𝐢, 𝐰𝐢𝐭𝐡 𝐚𝐧 𝐞𝐬𝐭𝐢𝐦𝐚𝐭𝐞𝐝 𝐜𝐨𝐬𝐭 𝐨𝐟 𝟏𝟐 𝐂𝐫𝐨𝐫𝐞𝐬. 𝐓𝐡𝐢𝐬 𝐢𝐧𝐟𝐫𝐚𝐬𝐭𝐫𝐮𝐜𝐭𝐮𝐫𝐞… pic.twitter.com/TWhCcbDxMj
— Nitin Gadkari (@nitin_gadkari) October 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">📍 In Jammu & Kashmir, we have successfully 𝐜𝐨𝐦𝐩𝐥𝐞𝐭𝐞𝐝 𝐭𝐡𝐞 𝐜𝐨𝐧𝐬𝐭𝐫𝐮𝐜𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐨𝐟 𝐚 𝟐𝟐𝟒-𝐦𝐞𝐭𝐞𝐫 𝐯𝐢𝐚𝐝𝐮𝐜𝐭 (𝟐-𝐥𝐚𝐧𝐞) 𝐚𝐭 𝐒𝐡𝐞𝐫𝐞𝐛𝐢𝐛𝐢, 𝐰𝐢𝐭𝐡 𝐚𝐧 𝐞𝐬𝐭𝐢𝐦𝐚𝐭𝐞𝐝 𝐜𝐨𝐬𝐭 𝐨𝐟 𝟏𝟐 𝐂𝐫𝐨𝐫𝐞𝐬. 𝐓𝐡𝐢𝐬 𝐢𝐧𝐟𝐫𝐚𝐬𝐭𝐫𝐮𝐜𝐭𝐮𝐫𝐞… pic.twitter.com/TWhCcbDxMj
— Nitin Gadkari (@nitin_gadkari) October 16, 2023📍 In Jammu & Kashmir, we have successfully 𝐜𝐨𝐦𝐩𝐥𝐞𝐭𝐞𝐝 𝐭𝐡𝐞 𝐜𝐨𝐧𝐬𝐭𝐫𝐮𝐜𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐨𝐟 𝐚 𝟐𝟐𝟒-𝐦𝐞𝐭𝐞𝐫 𝐯𝐢𝐚𝐝𝐮𝐜𝐭 (𝟐-𝐥𝐚𝐧𝐞) 𝐚𝐭 𝐒𝐡𝐞𝐫𝐞𝐛𝐢𝐛𝐢, 𝐰𝐢𝐭𝐡 𝐚𝐧 𝐞𝐬𝐭𝐢𝐦𝐚𝐭𝐞𝐝 𝐜𝐨𝐬𝐭 𝐨𝐟 𝟏𝟐 𝐂𝐫𝐨𝐫𝐞𝐬. 𝐓𝐡𝐢𝐬 𝐢𝐧𝐟𝐫𝐚𝐬𝐭𝐫𝐮𝐜𝐭𝐮𝐫𝐞… pic.twitter.com/TWhCcbDxMj
— Nitin Gadkari (@nitin_gadkari) October 16, 2023
انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں شیربی بی میں 12کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے 224 میٹر سیگمنٹ (2-لین) کی تعمیر کا کام کامیابی سے مکمل ہوچکا ہے۔
انہوں نے اپنے پوسٹ میں مزید لکھا کہ یہ بنیادی ڈھانچہ این ایچ -44کے رامبن سے بانیہال سیکشن کے پر واقع ہے ۔ اس 224 میٹر کے حصہ کے تعمیر ہونے سے نہ صرف سفر کی دوری کو 125میٹر کم کیا گیا ہے، بلکہ اس راستے کے کھڑی چڑھائی والے حصوں کو ختم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ80 ڈگری سے زیادہ کی ایک پہاڑی ڈھلان سے اترنے کی ضرورت کو بھی اس راستے کے بنے سے ختم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس راستے کے بنے سے شیر بی بی علاقے کے حصے کے خطرناک راستوں سے گزرنے میں گاڑیوں کے روانی کے ساتھ آنے جانے کی سہولیت بھی ملی ہے۔
مزید پڑھیں: Banihal Ramban Tunnel Completed سرینگر جموں شاہراہ پر ایک اور ٹنل مکمل
وزیر موصوف نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے مکمل ہونے سے خطے کی اقتصادی ترقی میں تعاون ملے گا اور اس علاقہ کی مجموعی کنکٹیوٹی میں اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کی قیادت میں ہم جموں و کشمیر ریاست کے لئے غیر معمولی شاہراہوں کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے اپنے عزم پر قائم رہیں گے۔