مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے حلقہ انتخاب بانہال کے چملواس علاقہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی رہنما اور بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے سابق ریاستی نائب صدر نے 'اپنی پارٹی' میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
واضح رہے کہ بانہال کے چملواس علاقہ سے تعلق رکھنے والے دانش اقبال نے حال ہی میں ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات میں بطور آزاد امیدوار حصہ لیا تھا۔ دانش اقبال نے پارٹی صدر دفتر گاندھی نگر میں پیر کے روز اپنی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ 'کافی امید کے ساتھ اپنے حامیوں کے ہمراہ 'اپنی پارٹی' میں شمولیت اختیار کی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ جس علاقہ سے ان کا تعلق ہے وہ کافی پسماندہ علاقہ ہے، جہاں لوگ آج بھی مشکلات میں ہیں۔ اس لئے وہ اپنے علاقہ کے لوگوں کی فلاح وبہودی کے لئے الطاف بخاری کی قیادت والی اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: راجیہ سبھا میں جموں و کشمیر تنظیم نو (ترمیمی) بل منظور
اس موقع پر شری محمد دلاور میر سینئر رہنما اور سابق وزیر کے علاوہ دیگر کارکان نے دانش اقبال اور ان کے حامیوں کو اپنی پارٹی میں شمولیت کرنے پر خیرمقدم کیا۔