رامبن:اطلاع کے مطابق ایک موٹر سائیکل سوار لامبر ٹول پلازہ پر گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ولیس کے مطابق متوفی کی شناخت احرار احمد ولد محمد یوسف تانترے ساکن اشر کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کے قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: Ramban Reasi Accident: رام بن، ریاسی میں سڑک حادثات، تین افراد ہلاک
واضح رہے کہ آج صوبہ جموں کے ریاسی اور رامبن اضلاع میں جمعرات کی صبح دو الگ الگ سڑک حادثات میں تین افراد کی موت واقع ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاسی میں چاسانہ سے سنگلی کوٹ جا رہی ایک آلٹو گاڑی ہاموسن کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں اس گاڑی میں سوار دو افراد کی موقع ہی موت واقع ہوگئی۔ Two Killed in Reasi Road Accident