ضلح رامبن کے ڈپٹی کمشنر دفتر سے گزرتی ہوئ میتراہ - گوبندپورہ سڑک خستہ حالی کا شکار ہے اور حکام اسکی طرف پچھلے ایک سال سے مرمت کے لئے کوئی توجہ نہیں دی رہی ہے۔
یہ سڑک میتراہ سے گوبندپورہ ڈپٹی کمشنر دفتر سے گزرتی ہوئی سابقہ ایم ایل رامبن کے گھر تک چار کلومیٹر سے زیادہ دو سال قبل تعمیر کی گئی تھی جو انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو گئی ہے جس کے وجہ سے مقامی شہری کو مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ محکمہ تعمرات عامہ سے بار بار گذارش کرنے کے باوجود اسکی مرمت نہیں کی گئی جگہ جگہ گڑھے، کیچڑ ہے جس راہگیروں خاص کر سکولی بچوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی سر پنچ مہندر سنگھ نے بتایا جو سڑک ڈپٹی کمشنر دفتر اور انکی رہائش گاہ سے گزرتی ہے خستہ حالی کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ضلح کی دوسری سڑ کوں کا کیا حال یوگا۔
لوگوں نے ضلح انتظامیہ اور گورنر سے فوری طور مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈویزن انجینئر رامبن سے رابط کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے الکیشن کا حوالے دیتے ہوئے بات کر نے سے انکار کر دیا تاہم انہوں نے اولین فرست میں مرمت کر نے کی یقین دہانی کرائی۔