نمائندے کے مطابق گورنمنٹ گرلز اسکول، گول میں طالبات کی سہولیات کے لیے اسکول کے ڈھانچے میں توسیع کی گئی۔ جس دوران فوج کی 58آر آر نے اسکول میں سمارٹ کلاسز، کھیل کود کا سامان، پروجیکٹر، لیبارٹری اور کمپیوٹرز وغیر نصب کیے۔
اس کے علاوہ فوج کی جانب سے اسکول کی ضروری تعمیر و مرمت اور بیت الخلاء بھی تعمیر کیے گئے۔
اس موقعے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فوجی اعلیٰ افسران، ضلع انتظامیہ کے علاوہ پنچوں اور سپرپنچوں نے بھی شرکت کی۔
اس موقعے پر طالبات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فوجی اقدام کی سراہنا کی۔