ETV Bharat / state

Accident In Ramban رامبن سڑک حادثے میں 17 پولیس اہلکار اور تین خواتین قیدی زخمی

رامبن ضلع کے مروگ ٹنل کے نزدیک اتوار کے روز پولیس اور فوجی گاڑی کے درمیان آپسی ٹکر کے نتیجے میں 17 پولیس اہلکار اور تین خواتین قیدی زخمی ہوئے ہیں۔سبھی زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

accident-in-ramban-17-police-personnel-three-women-detainees-injured
رامبن سڑک حادثے میں 17 پولیس اہلکار اور تین خواتین قیدی زخمی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2023, 8:57 PM IST

رامبن: جموں وکشمیر کے رامبن ضلع کے مروگ ٹنل کے نزدیک اتوار کے روز پولیس اور فوجی گاڑی کے درمیان آپسی ٹکر کے نتیجے میں 17پولیس اہلکار اور تین خواتین قیدی زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز رامبن میں مروگ ٹنل کے نزدیک اس وقت سنسنی اور خوف کا ماحول پھیل گیا جب پولیس اور فوجی گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس وجہ سے پولیس گاڑی میں سوار 17 پولیس اہلکار اور تین خواتین قیدی زخمی ہوئے۔

معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر سبھی کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سبھی پولیس اہلکار معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں: Budgam Accident بڈگام میں سی آر پی ایف کی گاڑی حادثے کا شکار، آٹھ اہلکار زخمی

واضح رہے کہ ملک بھر میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی قیمتی جانیں گنوا رہے ہیں، اور ہزاروں افراد سڑک حادثات میں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے معذوری کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔ ٹریفک محکمہ کی جانب سے آئے دن اس ضمن میں شعور بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے۔وہیں ہائی ویز پر جگہ جگہ ڈرائیورنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات پر مبنی بورڈ لگائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.